Dukhte hai mere kaan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Kazmi Brothers
بھیا سجاد
زنداں کے اندھیروں سے مجھ کو تو بچا لے
بھائ مجھے آغوشِ امامت میں چھُپا لے
دُکھتے ہیں میرے کان سُلا دو مجھے بھیا
تُم ماں کی طرح لوری سُنا دو مجھے بھیا
لگتا ہے اندھیرے سے ڈر تیری سکینہ کو
تم سر میرے بابا کا دِلا دو مجھے بھیا
دُکھتے ہیں میرے کان۔۔۔
دیکھا ہے اِن آنکھوں نے بابا کا گلا کٹتے
بھولوں گی بھلا کیسے بتا دو مجھے بھیا
دُکھتے ہیں میرے کان۔۔۔
میں سات محرم سے پیاسی ہوں میرے بھیا
دو بوند ہو گر پانی پلا دو مجھے بھیا
دُکھتے ہیں میرے کان۔۔۔
بھیا میرے کانوں سے اب تک ہے لہو جاری
تُم آکے ذرا مر ہم لگا دو مجھے بھیا
دُکھتے ہیں میرے کان۔۔۔
کرتا ہے ستم ظالم سونے بھی نہیں دیتا
آغوشِ امامت میں چُھپا دو مجھے بھیا
دُکھتے ہیں میرے کان۔۔۔
سجاد سے سکینہ روکے یہ فضل بولی
چہرہ میرے اَصغر کا دِکھا دو مجھے بھیا
دُکھتے ہیں میرے کان۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.