Dekha na sakina ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Kazmi Brothers
چہرہ نہ تیرا سامنے گر پاؤں گی بابا
تاریکیء زندان میں گھبراؤں گی بابا
ڈرتی ہوں اندھیرے میں نظر کچھ نہیں آتا
دیواروں سے ٹکراتی ہوں مر جاؤں گی بابا
دیکھا نہ سکینہ نے زنداں میں سویرا ہے
میں کیا بتاؤں بابا یہاں کتنا اندھیرا ہے
ہر روز مارتے ہیں مجھکو طمانچے ظالم
تیری لاڈلی کا بابا زخمی ہوا چہرہ ہے
دیکھا نہ سکینہ نے۔۔۔
پابندی ہے رونے پہ میں بین کروں کیسے
اکبر کے قاتلوں نے زندان کو گھیرا ہے
دیکھا نہ سکینہ نے۔۔۔
ہوتا نہیں گزر بھی زنداں سے ہوا کا
گردن میں تنگ رسن ہے دم گھٹ رہا میرا ہے
دیکھا نہ سکینہ نے۔۔۔
سجاد کے سینے پہ میں کس طرح سو جاؤں
بھای کا پاک سینہ زنجیروں نے گھیرا ہے
دیکھا نہ سکینہ نے۔۔۔
اصغر کا خوں بھرا وہ کرتہ نہیں میں بھولی
اور یاد مجھکو بابا قاسم کا وہ سہرا ہے
دیکھا نہ سکینہ نے۔۔۔
تیرے گلے کو زخمی خنجر نے کیا بابا
رسیوں سے گلا زخمی اب ہو گیا میرا ہے
دیکھا نہ سکینہ نے۔۔۔
پیاسا ذبح کیا ہے ان ظالموں نے تجھکو
میں بھی رہوں گی پیاسی اب وعدہ یہ میرا ہے
دیکھا نہ سکینہ نے۔۔۔
سلمان پوچھتی تھی بابا سے یہ سکینہ
مجھ سے بھی زیادہ زخمی کیوں آپ کا چہرہ ہے
دیکھا نہ سکینہ نے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.