Dekha jab baap ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mir Hasan Mir
دیکھا جب باپ کا لاشہ تو سکینہ روی
شمر نے مارا جو درہ تو سکینہ روی
نہ ملا پانی اسے آگ بجھانے کے لئے
جل گیا بھای کا جھولا تو سکینہ روی
دیکھا جب باپ کا۔۔۔
اوڑھ کر سر پہ ردا کان میں در پہنے ہوے
سامنے آی جو رملہ تو سکینہ روی
دیکھا جب باپ کا۔۔۔
مار کر سیدے مظلوم کے ہونٹوں پہ چھڑی
جب ہنسا حاکم کوفہ تو سکینہ روی
دیکھا جب باپ کا۔۔۔
کیا سکینہ ہو تمہیں اتنا بتادو بی بی
ہند نے آ کے جو پوچھا تو سکینہ روی
دیکھا جب باپ کا۔۔۔
چاہتی تھی کہ وہ لے آے اسے خیمے میں
باپ کا لاشہ نہ اٹھا تو سکینہ روی
دیکھا جب باپ کا۔۔۔
قید میں سنتے ہوئے باپ کے سر سے لوری
زخمی ہونٹوں کو جو دیکھا تو سکینہ روی
دیکھا جب باپ کا۔۔۔
میر سجاد وہ ناقے سے گری روی نہیں
آ کے دادی نے اٹھایا تو سکینہ روی
دیکھا جب باپ کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.