Dare zindan pe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ahsan Hussain
در زنداں پہ سکینہ یہی کرتی تھی بکا
شام ہونے کو ہے اب لوٹ کے آؤ بابا
تنگ ہے شام کا زندان اندھیرا ہے بہت
ہیں نہیں آپ تو اب خاک بچھونا ہے صدا
در زنداں پہ۔۔۔
تکتی رہتی ہوں پرندوں کو بصد حسرت و یاس
کیا وطن جاؤنگی اس قید سے چھٹ کر میں بھلا
در زنداں پہ۔۔۔
دیکھ کر حالت سجاد وہ رو کے کہتی
ہاے بیمار میرے بھائی پہ ہے کیسی جفا
در زنداں پہ۔۔۔
یاد آجاتے جو اصغر کبھی اکبر اسکو
بھائی آجاؤ یہاں رو رو وہ دیتی تھی صدا
در زنداں پہ۔۔۔
ماں کی آغوش میں کس طرح اسے نیند آے
باپ کے سینے پہ سوتی رہی بچی جو صدا
کس طرح دل کو میں بہلاؤں گھٹا جاتا ہے دم
ہے نہ ننھے میرے ساتھی ہے نہ عمو بابا
در زنداں پہ۔۔۔
اس کا دامن بھی جلا کانوں سے در چھین لیے
پشت پر نیلے تھے اور کانوں میں بھی خوں تھا جما
در زنداں پہ۔۔۔
روتے روتے یونہی اک شب جو زرا آنکھ لگی
چونک کر اٹھی سکینہ جو یہی مادر سے کہا
در زنداں پہ۔۔۔
شور یہ سن کے اٹھا نیند سے بد بخت یزید
بولا زندان میں لے جاؤ سر شاہ ہدا
سب نے بڑھ بڑھ کے سلامی شہ مظلوم کو دی
گود میں لیکے سر شاہ سکینہ نے کہا
در زنداں پہ۔۔۔
آپ کے بعد مجھے شمر نے مارے درے
بعد بابا تیرے کیا کیا نہ ستم ہم نے سہا
در زنداں پہ۔۔۔
وہ مجھے لینے کو آے ہیں میں صدقے ان کے
بابا کے ساتھ میں جاؤنگی ہوی پوری دعا
در زنداں پہ۔۔۔
بولتے بولتے خاموش ہوی جب بی بی
روکے بانو نے کہا دیکھو تو سجاد زرا
در زنداں پہ۔۔۔
کیا ہوا بات نہیں کرتی ہے مظلوم میری
پاس عابد جو گےء دیکھا کہ صدمہ ہے نیا
در زنداں پہ۔۔۔
ہتھکڑی پہنے ہوئے کھودی لحد عابد نے
خوں بھرا کرتا کفن بن گیا شہزادی کا
در زنداں پہ۔۔۔
نوحہ اعجاز و حسن کا یہ پڑھا احسن نے
آپ بلوایے روضے پہ کریں اذن عطا
در زنداں پہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.