Chand Qadmon se Sakina Ne Ye Manzar Dekha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Kazmi Brothers
چند قدموں سے سکینہ نے یہ منظر دیکھا
شمر کا بابا پہ چلتا ہوا خنجر دیکھا
خاک پر گرتی رہی بچی دہکتے رن میں
باپ کی زلفوں میں جب دستِ ستمگر دیکھا
ظلم تو یہ تھا قتل کرنے سے پہلے اس نے
مار کر بیٹی کو شبیر کو ہنس کر دیکھا
تیرہ ضربوں سے زیادہ حسین تڑپے جب
شمر کے ظلم سے نیلا رُخِ دُختر دیکھا
روک لے ہاتھ کو شاید وہ نا پھِر وار کرے
شہہ کی گردن پے گلا بیٹی نے رَکھ کر دیکھا
جس جگہ چین سے سوتی رہی وہ یثرب میں
چھلنی تیروں سے سکینہ نے وہ بستر دیکھا
دور تک بی بی نے دوڑائ تھیں اپنی نظریں
نہ کہیں غازی نظر آئے نہ اکبر ع دیکھا
پہلی ضربت سے جو آیا تھا شاہ کی شہہ رگ پر
زخم وہ پہلا سکینہ کے جگر پر دیکھا
باپ پر چلتی ہوئیں دیکھیں جو ضربیں محسن
ایک معصومہ نے کربل میں یوں محشر دیکھا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.