Dare zindan par
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mir Hasan Mir
در زنداں پر کوئی معصوم
پڑھا کرتی ہے یہ رو کر نوحہ
بابا بابا بابا بابا
بہت ڈر مجھکو یہاں لگتا ہے
بہت تنہا ہوں چلے آؤ نہ
بابا بابا بابا بابا
در زنداں پر۔۔۔
خود آ کے دیکھ لو میری حالت
نہیں پہچان پاؤ گے میری صورت
سہے بچپن میں مصائب اتنے
ضعیف دکھنے لگی یہ دکھیا
بابا بابا بابا بابا
در زنداں پر۔۔۔
بڑے دشوار ہے اس قید میں جینا
بہت یاد آ رہا ہے آپ کا سینہ
گےء ہو جب سے نہیں سوی میں
سکوں سے اب تک کبھی ایک لمحہ
بابا بابا بابا بابا
در زنداں پر۔۔۔
مجھے پھر قبر میں لگنے لگا ہے ڈر
نکالا تھا جنہوں لاشہء اصغر
وہ ظالم پھر سے پلٹ آے ہے
پھپھی اور میں ہوں یہاں پھر تنہا
میں رویوں لے کے کب تک سسکیاں بابا
بہت دکھتی ہے میری پسلیاں بابا
سکینہ اس دم ہے کس حالت میں
فقط سمجھیں گی یہ دادی زہرا
بابا بابا بابا بابا
در زنداں پر۔۔۔
نظر آتا نہیں آنکھوں کو ملتی ہوں
سہارا لے کے دیواروں کا چلتی ہوں
پکڑ کر ذوالفیں مجھے ظالم نے
نہ جانے کیسا طمانچہ مارا
بابا بابا بابا بابا
در زنداں پر۔۔۔
لگے ہیں زخم جتنے سب دکھاؤں گی
جب آؤ گے تو میں سب کچھ بتاؤں گی
بہت مارا ہے بہت تڑپایا
مجھے لوگوں نے سمجھ کر تنہا
بابا بابا بابا بابا
در زنداں پر۔۔۔
ندیم اس وقت خود زنداں روتا تھا
سکینہ جس گھڑی پڑھتی تھی یہ نوحہ
مجھے لگتا ہے کہ اب گھٹ گھٹ کر
نکل جاے گا یہی دم میرا
بابا بابا بابا بابا
در زنداں پر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.