Chal sakina chale
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Farhan Ali Waris
جاگو اے بالی سکینہ دیتے ہیں آواز بابا
ایک شب سکینہ شام کے زنداں میں سوگیء
بابا کو دیکھا خواب میں کہتے تھے وہ یہی
بہت رو چکی میری جاں جاگ جا
چل سکینہ چلیں کربلا
ساتھ بابا کے رہنا سدا
مجھ سے بچھڑی تو سویء نہیں میری جاں
ایک اک سانس تم پر ہے کوہ گراں
اور اس پر ستم قید کی سختیاں
تیری آہ و بکا پر بھی پابندیاں
اس لئے کر رہا ہوں بکا
...چل سکینہ چلیں
...ساتھ بابا کے
ہے یہاں صرف تنہا یء تاریکیاں
یہ گھٹن اور تقدیر کی بیڑیاں
چاہنے والے تیرے تو سب ہیں وہاں
چین آتا ہے اپنوں کے ہی درمیاں
چھوڑ کر اب یہ شہر جفا
...چل سکینہ چلیں
...ساتھ بابا کے
یاد کرتا ہے اصغر تجھے میری جاں
تجھکو آواز دیتا ہے وہ بے زباں
وہ وہاں رہ گیا آگیء تو یہاں
وہ وہاں نوحہ خواں تو یہاں نوحہ خواں
چین دونوں کو آجائے گا
...چل سکینہ چلیں
...ساتھ بابا کے
ساتھ اپنے تجھے لے کے جاؤنگا میں
تیرے عمو سے تجھکو ملاوءنگا میں
ہاں تجھے بالیاں بھی پہناوءنگامیں
اپنے سینے پہ تجھکو سلاؤں گا میں
ہے وہاں پر جہاں اک نیا
...چل سکینہ چلیں
...ساتھ بابا کے
اب نہ تلوار و نیزہ ہے نہ تیر ہے
کربلا اب تو غازی کی جاگیر ہے
تیرے بابا کے خوابوں کی تعبیر ہے
ایک آغوش ہے جس میں بے شیر ہے
دل یہ تیرا بہل جائے گا
...چل سکینہ چلیں
...ساتھ بابا کے
شام سے مختلف ہے وہاں کی فضا
کون تجھ پر وہاں اب کرے گا جفا
تیرا اکبر بھی ہے اور تیرے چچا
سارے پہروں سے آزاد ہے علقمہ
اب تو پانی بھی مل جائے گا
...چل سکینہ چلیں
...ساتھ بابا کے
زخم سارے جگر کے دکھانے چلو
اپنے دکھڑے چچا کو سنانے چلو
جو ستم تم نے جھیلے بتانے چلو
خاک کربل کو مرحم بنانے چلو
سارے زخموں کی لینے دوا
...چل سکینہ چلیں
...ساتھ بابا کے
یوں تو ہر روز فرحان و مظہر یونہی
باپ سے بیٹی ملتی تھی خوابوں میں ہی
زندگی کا یہی خواب تھا آخری
یوں لگا ساتھ بابا کے وہ لاڈلی
چل بسی سن کے بس یہ صدا
...چل سکینہ چلیں
...ساتھ بابا کے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.