Chaar saal ki bachi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Dilawar Hasan
سر جھکائے بیٹھی ہے چار سال کی بچی
پانی کو ترستی ہے چار سال کی بچی
سب بزرگ حسرت سے دیکھتے ہیں چہرے کو
سوگوار بیٹھی ہے چار سال کی بچی
سر جھکائے بیٹھی ہے۔۔۔
دیتے ہیں تسلی سب کیا رباب کیا زینب
جس کے پاس جاتی ہے چار سال کی بچی
سر جھکائے بیٹھی ہے۔۔۔
اپنے باپ کا لاشہ رات کے اندھیرے میں
ڈھونڈنے نکلتی ہے چار سال کی بچی
سر جھکائے بیٹھی ہے۔۔۔
کروٹیں بدلتی ہے اسکی لاش مقتل میں
جس کا نام لیتی ہے چار سال کی بچی
سر جھکائے بیٹھی ہے۔۔۔
موت کی صداؤں نے اتنا دل دکھایا ہے
آہٹوں سے ڈرتی ہے چار سال کی بچی
سر جھکائے بیٹھی ہے۔۔۔
گوشوار چھنتے ہیں اور طمانچے لگتے ہیں
گرتی ہے سنبھلتی ہے چار سال کی بچی
سر جھکائے بیٹھی ہے۔۔۔
اک پہاڑ بانو کے دل پہ اور ٹوٹے گا
لو جہاں سے اٹھتی ہے چار سال کی بچی
سر جھکائے بیٹھی ہے۔۔۔
کل تھا باپ کا سینہ والدہ کا آنچل تھا
اب لحد میں سوتی ہے چار سال کی بچی
سر جھکائے بیٹھی ہے۔۔۔
اب یہ حال ہے عشرت پیٹتی ہے سر بانو
جب بھی یاد آتی ہے چار سال کی بچی
سر جھکائے بیٹھی ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.