Boond pani nahi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Hasan Sadiq
بوند پانی نہیں بھیا نہ ہوا آتی ہے
ا ب بھی زندان سے سکینہ کی صدا آتی ہے
کان دُکھتے ہیں لہو ہوتا ہے زخموں سے رواں
یاد جب قید میں ظالم کی جفا آتی ہے
بوند پانی نہیں ۔۔۔
ایسا لگتا ہے کہ زنداں کو بھی آ رام نہیں
مجھ کو دیواروں سے رونے کی صدا آتی ہے
بوند پانی نہیں ۔۔۔
یاد آتا ہے مجھے بابا کا سینہ بھیا
سخت دشوار ہے میرا جینا بھیا
آؤ زنداں سے اندھیروں سے نکالو مجھکو
ورنہ مر جائے گی رو رو کے سکینہ بھیا
سونا چاہوں گی جو زنداں کی زمیں پر بھیا
نیند کب بابا کے سینے کے سوا آتی ہے
بوند پانی نہیں ۔۔۔
پاس بابا ہیں نہ ماں ہے اور نہ بھائی نہ چچا
ہائے کس حال میں بچی پہ قضا آتی ہے
بوند پانی نہیں ۔۔۔
ہاتھوں پہ سکینہ کا اٹھاے ہوئے لاشہ
زندان سے روتا ہوا بیمار چلا ہے
چہرے پہ طمانچوں کے نشاں دیکھلے یارب
اولاد پیمبر سے یہ امت کی وفا ہے
ہائے بیمار بہن کو نہ کفن دے پائے
یاد سجاد کو زینب کی ردا آتی ہے
بوند پانی نہیں ۔۔۔
کوئی زندان میں نہ تنہا ہو سکینہ کی طرح
یہ ہی جواد کے ہونٹوں پہ دُعا آتی ہے
بوند پانی نہیں ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.