Beti se pyari qaza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
میں جانے نہیں دینے تھی بابا کے سواری
مقتل کو نہیں جایےء رک جاے خدارا
کیا بیٹی سے پیاری ہے قضا اے میرے بابا
زخموں کے اذیت سے سکینہ کو بچا لیں
جاتے ہوے ہاتھوں سے انہیں آپ چھپا لیں
کانوں سے گوہر نوچنے آ جاییں گے ادا
کیا بیٹی سے پیاری ہے۔۔۔
زہرا ہوں سمجھتی ہوں میں عصمت کے اشارے
شاید نہ رہے چادریں اب سر پہ ہمارے
کیوں یاس سے ہے چادر تطہیر کو چوما
کیا بیٹی سے پیاری ہے۔۔۔
رخساروں پہ اس طرح مجھے بوسے کیےء ہے
جیسے کہ میرے گالوں پہ کچھ نیل پڑے ہے
میں کس کو پکاروں گی اگر شمر نے مارا
کیا بیٹی سے پیاری ہے۔۔۔
جس طرح اتارا ہے مجھے سینے سے بابا
یاد آیا ہے منظر مجھے یثرب کے سفر کا
بھیا نے تھا محمل سے یوں صغرا کو اتارا
کیا بیٹی سے پیاری ہے۔۔۔
یثرب میں میرے ناز اٹھاتے رہے جیسے
تسکین دل و جاں بلاتے رہے جیسے
اب کون کہے گا مجھے سے طرح سکینہ
کیا بیٹی سے پیاری ہے۔۔۔
پردیس میں ہو جاے بیوہ کوئی بیٹی
بس باپ ہی رہ جاتا ہے امید دکھی کے
رو رو کے یہ پوچھتی ہے آپ سے کبرا
کیا بیٹی سے پیاری ہے۔۔۔
یہ بین جو اٹھتے ہے ابھی آپ کے غم میں
شامل ہے میری دادی بھی ان اہلِ حرم میں
روتی ہوی تکتی ہے مجھے فاطمہ زہرا
کیا بیٹی سے پیاری ہے۔۔۔
پانی کی ضرورت ہی نہیں پیاسی نہیں ہوں
کس آس پہ رخصت کی اجازت تمہیں دے دوں
میں نے تو کوئی لوٹ کے آتا نہیں دیکھا
کیا بیٹی سے پیاری ہے۔۔۔
اکبر تھا عجب سجدۂ شبیر کا منظر
گردن پہ لعیں وار کیےء جاتا تھا گن کر
ہر وار پہ کانوں میں یہی گونج رہا ہے
کیا بیٹی سے پیاری ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.