Laylatal qadr hun mera taboot Ya Ali raat ko uthana tum
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Kazmi Brothers
لیلتہ القدر ہوں میرا تابوت
یا علی رات کو اٹھانا تم
مجھ کو جس جس نے بھی ستایا اسے
میری میت پہ نہ بلانا تم
یہ جگر خوار ہیں شہیدوں کے
یہ کلیجے چبانے والے ہیں
میں ہوں مستور ان کی نظروں سے
میری تربت کو بھی چھپانا تم
میرے پہلو کا زخم گہرا ہے
میرا شبیر سہہ نہ پائے گا
دفن کے وقت بھی میرا مولا
ہاتھ پہلو سے نہ ہٹانا تم
میرے بازو کے نیل دیکھ چکی
میری چادر سے خون پونچھ چکی
ان مصائب سے وہ بھی گزرے گی
کچھ بھی زینب سے نہ چھپانا تم
کب سے زخمی ہوئی ہوں میں مولا
وہ میری گود میں نہیں سوئے
رات کے وقت میرے بچوں کو
میری تربت پہ لے کے آنا تم
نام لے کے مجھے پکارا گیا
میرے گھر آکے مجھ کو مارا گیا
تیری اماں بتول قتل ہوئیں
میرے عباس کو بتانا تم
پسلیاں توڑ دی ہیں امت نے
تھک چکی ہوں میں ظلم سہتے ہوئے
جارہی ہوں میں پاس بابا کے
اب وہیں مجھ سے ملنے آنا تم
کچھ تو عمران حق ادا ہوگا
صاحب العصر سے کرو وعدہ
جان دے دینا سر کٹانا مگر
حق زہرا ؑ کو مت چھپانا تم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.