Bali sakina ki ye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mir Rehan Abbas
بالی سکینہ کی تھی یہ فغاں
اے میرے بابا اے میرے بابا
کچھ تو خبر دو تم ہو کہاں
اے میرے بابا اے میرے بابا
جب سے گئے تم خیمہ سے بابا
ایک پل کو بھی میں سو نہ سکی ہوں
شمر کاڈر ہے مجھکو ہمیشہ
رونا بھی چاہوں روناسکی ہوں
کس کو بلاؤں جاؤں کہا
اے میرے بابا اے میرے بابا
بالی سکینہ کی تھی یہ۔۔۔
شام غریباں خیموں میں آکر
آگ لگادی جس دم لعیں نے
خوف تھا ہر سو سیدانیوں میں
ڈر سے اے بابا سہمے تھے بچے
چھایا ہوا تھا ہر سو دھواں
اے میرے بابا اے میرے بابا
بالی سکینہ کی تھی یہ۔۔۔
جل گئے خیمہ چھین گئی چادر
لٹ گئے جب کے اسباب سارے
خاک پہ جا کر بیٹھی تھی مائیں
سوئے تھے بچے ماں کے سہارے
غربت تھی اور تھی کچھ سسکیاں
اے میرے بابا اے میرے بابا
بالی سکینہ کی تھی یہ۔۔۔
مارے تماچے شمر لعیں نے
جس سے ہیں میرے رخسار نیلے
بعد اُس کے بابا بُندوں کو میرے
کچھ ایسے چھینا تھا اُس شقی نے
کانوں سے دیکھو خوں ہیے رواں
اے میرے بابا اے میرے بابا
بالی سکینہ کی تھی یہ۔۔۔
تم ہی بتاؤ کہ کوئی بچی
عالم میں ہوگی کیا میرے جیسی
چار برس کی عمر ہو جس کی
ایسی یتیمہ کب کس نے دیکھی
یہ سِن ہو اور ٹوٹی پسلیاں
اے میرے بابا اے میرے بابا
بالی سکینہ کی تھی یہ۔۔۔
قید ہوئے جب اہل حرم تو
اک رسؔی تھی اور بارہ گلے تھے
ایک سمت میری گردن بندھی تھی
اور بیبیوں کے شانےبندھے تھے
دیکھو رسن کے ہیں یہ نشاں
اے میرے بابا اے میرے بابا
بالی سکینہ کی تھی یہ۔۔۔
آل محمد درباریوں میں
لائے گئے جب قیدی بنا کر
پھوپھیاں کھڑی تھیں چہرے چھپا کر
عابد کھڑے تھے نظریں جھکاکر
ہم پر تھاٹوٹا کوہ گراں
اے میرے بابا اے میرے بابا
بالی سکینہ کی تھی یہ۔۔۔
پیاس کی شدت سے اب تو میرے
سارے بدن میں رایشے پڑے ہیں
سانس بھی لینا ہے میرا مشکل
حلق میں میرے چھالے پڑے ہیں
لگتا ہے اب ہے ہونٹوں پہ جاں
اے میرے بابا اے میرے بابا
بالی سکینہ کی تھی یہ۔۔۔
منھ رکھ کہ اپنا بابا کے منھ پر
اے نجم جب وہ چپ ہوگئی تھی
ساری شکایت بابا سے کرکے
غم کی ستائی جب سو گئی تھی
پھر نہ پکاری وہ نیم جاں
اے میرے بابا اے میرے بابا
بالی سکینہ کی تھی یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.