Bain tha sakina ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Alamdar Razvi
بین تھا سکینہ کا شام ہونے والی ہے
کب تک آؤ گے بابا شام ہونے والی ہے
خشک ہے زباں میری تین دن سے ہوں پیاسی
کون پانی لاے گا شام ہونے والی ہے
بین تھا سکینہ کا۔۔۔
صبح کے چراغوں کی طرح ہے سبھی خاموش
چھا رہا ہے اندھیارا شام ہونے والی ہے
بین تھا سکینہ کا۔۔۔
نیند کیسے آے گی سوؤں کس کے سینے پر
جلد آیےء بابا شام ہونے والی ہے
بین تھا سکینہ کا۔۔۔
عصر کے اجالے میں گھر لٹا کے بیٹھی ہوں
پھر نہ لوٹ لے اعدا شام ہونے والی ہے
بین تھا سکینہ کا۔۔۔
شام کے تصور سے کانپتی ہوں رہ رہ کر
گھٹ رہا ہے دم میرا شام ہونے والی ہے
بین تھا سکینہ کا۔۔۔
بھای بھی چچا بھی ہے کیا تمہارے ساتھ اب تک
کوئی بھی نہیں آیا شام ہونے والی ہے
بین تھا سکینہ کا۔۔۔
کیا سعید کہتا ہے حال دل سکینہ کا
صبح سے ہے ہنگامہ شام ہونے والی ہے
بین تھا سکینہ کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.