Bain tha sakina ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Sachay Bhai
بین تھا سکینہ کا شام ہونے والی ہے
تم کب آو گے بابا شام ہونے والی ہے
خُشک ہے دِہن میرا تین دن سے پیاسی ہوں
کون پانی لائے گا شام ہونے والی ہے
بین تھا سکینہ کا۔۔۔
نیند کیسے آئے گی اور کِس کے سینے پر
جلد آئیے بابا شام ہونے والی ہے
بین تھا سکینہ کا۔۔۔
عصر کے اُجالے میں گھر لُٹا کے بیٹھی ہوں
اب نہ لُوٹ لیں اعداء شام ہونے والی ہے
بین تھا سکینہ کا۔۔۔
آو مُصطفٰی آو، آو مُرتضٰی آو
آو فاطمہ زہراء شام ہونے والی ہے
بین تھا سکینہ کا۔۔۔
بھائی اور چچا سب ہی ساتھ میں تمہارے ہیں
کوئی بھی نہیں آتا شام ہونے والی ہے
بین تھا سکینہ کا۔۔۔
شام کے اندھیرے میں کانپتی ہوں رہ رہ کر
گھٹ رہا ہے دم میرا شام ہونے والی ہے
بین تھا سکینہ کا۔۔۔
کیا سعید کہتا ہے حال دل سکینہ کا
صبح سے ہے ہنگامہ شام ہونے والی ہے
بین تھا سکینہ کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.