Bada andhera hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Rizwan Zaidi
سکینہ قید ہو کر شام کے زندان میں جب آئی
وہ بچی اس اندھیرے گھر کی تاریکی سے گھبرائی
مقدر نے عجب آفت کی پہلی رات دکھلائی
زمیں تو فرش تھا سایہ فگن تھا چرخِ نےمینائی
پھپی کے ساتھ رہتی تھی نہ ماں کے پاس سوتی تھی
برہنہ سر کھڑی زندان کے دروازے پہ روتی تھی
پکاری رو کے سکینہ بڑا اندھیرا ہے
یہ کیسی قید ہے بابا بڑا اندھیرا ہے
میں ایک کونے میں بیٹھی ہوئی ہوں سہمی ہوئی
دکھائی کچھ نہیں دیتا بڑا اندھیرا ہے
پکاری رو کے سکینہ۔۔۔
جگر فگار ہے کمسن ہے اور اکیلی ہے
نہ جی سکے گی سکینہ بڑا اندھیرا ہے
پکاری رو کے سکینہ۔۔۔
تمہاری لاڈلی تنہا ہے کوئی پاس نہیں
مدد کو آئیے بابا بڑا اندھیرا ہے
پکاری رو کے سکینہ۔۔۔
اگر ہو آنا تو اصغر کو ساتھ مت لانا
جہاں میں قید ہوں بابا بڑا اندھیرا ہے
پکاری رو کے سکینہ۔۔۔
طمانچے لگتے ہیں میرے جو ڈر کے روتی ہوں
مگر میں کیا کروں بابا بڑا اندھیرا ہے
پکاری رو کے سکینہ۔۔۔
بہن سے ملنے کو آؤ اگر علی اکبر
تو اِک چراغ بھی لانا بڑا اندھیرا ہے
پکاری رو کے سکینہ۔۔۔
بہت تڑپتے تھے سجاد یہ صدا سن کر
بہن بلاتی ہے بھیّا بڑا اندھیرا ہے
پکاری رو کے سکینہ۔۔۔
کوئی چراغ جلانے نہ آسکا ہائے
پکارتی رہی دکھیا بڑا اندھیرا ہے
پکاری رو کے سکینہ۔۔۔
کہاں کے ہیں یہ مسافر شکستہ حال و غریب
کہاں کیا ہے بسیرا بڑا اندھیرا ہے
پکاری رو کے سکینہ۔۔۔
اب اُس کا مقبرہ مینارِ نُور ہے گوہر
جو روز کرتی تھی نوحہ بڑا اندھیرا ہے
پکاری رو کے سکینہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.