Jab mujhy apke qatil nay hai mara baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Kazmi Brothers
جب مجھے آپکے قاتل نے ہے مارا بابا
ہر طمانچے پہ سکینہ نے پکارا بابا
مجھے بالوں سے پکڑ کر ہے طمانچے مارے
میں نے سر شمر سے مانگا جو تمھارا بابا
وہ جو در آپ نے تحفے میں مجھے بخشے تھے
ان کو بے دردی سے ظالم نے اتارا بابا
آپکے سینے پہ آرام سے سونے والی
سو کے اب خاک پہ کرتی ہے گزارا بابا
ساتھ رہواروں کے دوڑایا گیا ہے مجھ کو
چور زخمون سے بدن میرا ہے سارا بابا
نوک نیزہ پہ اسے دیکھوں تو دیکھوں کیسے
میرا اصغر تھا مجھے جان سے پیارا بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.