Baba tere baghair
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nasir Asghar Party
بابا تیرے بغیر بھلا کیسے جیوں گی
تنہا رہوں گی قید میں زنداں میں رہوں گی
روتی ہوی بہنا کو چچا چھوڑ نہ جانا
یا آخری رشتہ بھی کہیں توڑ نہ جانا
پانی کے لئے آپ سے اب میں نہ کہوں گی
بابا تیرے بغیر۔۔۔
بابا کو دیکھتی تھی تو آتے تھے نظر تیر
اک پل میں سکینہ سے جدا ہو گےء شبیر
سینے سے لگا لو مجھے اب کس سے کہوں گی
بابا تیرے بغیر۔۔۔
گزرے گی کس طرح سے میری شام غریباں
اصغر کو صدا دونگی میں لاشوں کے درمیاں
ہاتھوں میں ہوگا پانی مگر میں نہ پیوں گی
بابا تیرے بغیر۔۔۔
میں آل محمّد کا ہوں انمول نگینہ
رکھا ہے آپ ہی نے میرا نام سکینہ
اب قیدی صغیروں کی میں سالار بنوں گی
بابا تیرے بغیر۔۔۔
تصویر پیمبر کی دکھا کیوں نہیں دیتے
بابا مجھے اصغر سے ملا کیوں نہیں دیتے
یہ صدمہ جدائی کا بھلا کیسے سہوں گی
بابا تیرے بغیر۔۔۔
بابا کا رستہ روک کے راہوں میں کھڑی ہے
معصوم سکینہ پہ قیامت کی گھڑی ہے
رو رو کے یہ کہتی ہے کہ جانے نہیں دونگی
بابا تیرے بغیر۔۔۔
ہے بھیڑ قیامت کی پتھروں کی ہے برسات
میں ہاتھ اٹھاؤں تو مٹ جاے کاینات
یہ بد دعا جہاں کے لئے میں نہ کرونگی
بابا تیرے بغیر۔۔۔
خیمے بھی جلا ڈالے جلا ڈالے ہے قرآں
پھر بھی یہ اپنے آپ کو کہتے ہیں مسلماں
ہے بات بڑے دکھ کی یہ نانا سے کہونگی
بابا تیرے بغیر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.