Baba raat hogayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ali Jee
بابا رات ہو گیء
بابا اے میرے بابا آؤ ڈھل گیا سورج
نوحہ تھا سکینہ کا آؤ ڈھل گیا سورج
بابا اے میرے بابا آؤ ڈھل گیا سورج
صرف اپنے سینے پر شب گزار لینے دو
چین سے میرے بابا اک دفعہ تو سونے دو
صبح پھر چلے جانا آؤ ڈھل گیا سورج
بابا اے میرے بابا۔۔۔
دونوں ہاتھ پھیلائے میں تمہیں بلاتی ہوں
اس اندھیرے زنداں میں کتنا گھبراتی ہوں
اب نہیں رہا جاتا آؤ ڈھل گیا سورج
بابا اے میرے بابا۔۔۔
بس تمہارے جاتے ہی گھر جلے چھنی چادر
شمر میرے کانوں سے چھین لے گیا گوہر
ظلم ہو گےء کیا کیا آؤ ڈھل گیا سورج
بابا اے میرے بابا۔۔۔
کیا تمہیں گوارا ہے میں یتیم کہلاؤں
دشمنوں کی بستی میں کیسے دل کو بہلاؤں
بے ردا ہوں بے سایہ آؤ ڈھل گیا سورج
بابا اے میرے بابا۔۔۔
شام تک سبھی اپنے گھر کو لوٹ آتے ہیں
کتنا ہم تو رو رو کر انتظار کرتے ہیں
تم کب آؤ گے بابا آؤ ڈھل گیا سورج
بابا اے میرے بابا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.