Baba na aayenge
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
زنداں میں جب سکینہ کی جاں لب پہ آ گیء
بولی وہ رو کے کہدے پدر سے زرا کوئی
حسرت تھی نکلے آپ کی گودی میں دم میرا
سینے پہ سر رکھوں تو مجھے چین آے گا
چومے قدم سکینہ کے جھک کر جو موت نے
بولی وہ ماں سے اماں کرو قبلہ رو مجھے
بابا نہ آیینگے نہ مجھے نیند آے گی
اماں یہ رات جان میری لے کے جاے گی
بابا نہ آیینگے نہ مجھے نیند آے گی
رک رک کے سانس آتی ہے کھولو رسن زرا
امام نکلنے والا ہے سینے سے دم میرا
کیا اس اندھیرے گھر میں مجھے موت آے گی
اماں یہ رات جان میری لے کے جاے گی
بابا نہ آیینگے۔۔۔
لے لے کے گود میں مجھے روتی ہے کیوں پھپھی
کس سے چھپا رہی ہے یہاں تو کوئی نہیں
تقدیر جانے اب کیا ستم مجھ پہ ڈھاے گی
اماں یہ رات جان میری لے کے جاے گی
بابا نہ آیینگے۔۔۔
پھر روتے روتے آنکھ سکینہ کی جب لگی
دیکھا پدر کو خواب میں بچی تڑپ اٹھی
بولی سکینہ بابا کے ہمراہ جاے گی
اماں یہ رات جان میری لے کے جاے گی
بابا نہ آیینگے۔۔۔
آے تھے لینے بابا ابھی تو مجھے یہاں
اب بی بیوں بتاؤ پدر ہے میرے کہاں
کہتے تھے اب سکینہ میرے ساتھ جاے گی
اماں یہ رات جان میری لے کے جاے گی
بابا نہ آیینگے۔۔۔
یہ سن کے شور گریہ اٹھا یوں کہ الاماں
بھیجا یزید نے سر شبیر ناگہاں
قسمت پدر سے ہاے یہ کیسے ملاے گی
اماں یہ رات جان میری لے کے جاے گی
بابا نہ آیینگے۔۔۔
ہاے ہاے رگ گلو سے ٹپکتا ہے خوں ابھی
بابا پہ میرے کس نے جفا اس طرح سے کی
صدمہ سکینہ اب یہ اٹھا بھی نہ پاے گی
اماں یہ رات جان میری لے کے جاے گی
بابا نہ آیینگے۔۔۔
ریحان جب سکینہ نے تھاما سر حسین
خاموش ہو گیء وہ رضا کرتے کرتے بین
بانو کو مدتوں یہ صدا اب رلاے گی
اماں یہ رات جان میری لے کے جاے گی
بابا نہ آیینگے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.