Baba mujhe lene aa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
کہتی تھی روکے بالی سکینہ
بابا مجھے لینے آ گےء ہیں
زنداں کے در کو کھلوادو بھیا
بابا مجھے لینے آ گےء ہیں
دعاؤں میں میری اثر آ گیا ہے
جو مانگا تھا چل کے ادھر آ گیا ہے
مقدر کا سورج نظر آ گیا ہے
اندھیرے گےء کیا دیوں کو جلانا
بابا مجھے لینے۔۔۔
زنداں کے در کو۔۔۔
میرے بھائی سب خواب پورے ہوے ہیں
میرے بابا زنداں کے در پہ کھڑے ہیں
یہ مانا جو بھای کے صدمے بڑے ہیں
میں سو جاؤں گی بن کے تم نہ جگانا
بابا مجھے لینے۔۔۔
زنداں کے در کو۔۔۔
وہ جب منہ پہ منہ رکھ کے مجھکو جگاے
سکینہ سکینہ وہ کہہ کے بلاے
وہ گودی میں لیکر جو دل سے لگاے
میرے زخمی کانوں کو ان سے چھپانا
بابا مجھے لینے۔۔۔
زنداں کے در کو۔۔۔
یہ کیسا یہاں انقلاب آ گیا ہے
اندھیرا گیا آفتاب آ گیا ہے
میرے خط کا گویا جواب آ گیا ہے
خوشی کا میری کچھ نہیں ہے ٹھکانہ
بابا مجھے لینے۔۔۔
زنداں کے در کو۔۔۔
میرے دل کی دھڑکن بڑھی جا رہی ہے
جو آتی نہیں تھی ہوا آ رہی ہے
یہ کہتے ہوے اب حیا آ رہی ہے
خدارا نہ شمر لعیں کو بتانا
بابا مجھے لینے۔۔۔
زنداں کے در کو۔۔۔
بس اک آرزو ہے میرے بھائی سن لے
اگر کوئی زنجیر در کو نہ کھولے
بہت دھیرے دھیرے بہت حولے حولے
تو غازی کو آواز دے کر بلانا
بابا مجھے لینے۔۔۔
زنداں کے در کو۔۔۔
جب آے گی زنداں میں انکی سواری
تو جی جاے گی یہ مصیبت کی ماری
سناؤں گی میں دکھ انہیں باری باری
کہوں گی اب آے ہو جانا کہیں ہے
بابا مجھے لینے۔۔۔
زنداں کے در کو۔۔۔
اچانک اندھیروں سے اک شور اٹھا
تو سجاد نے جا کے بچی سے پوچھا
یہ تم نے سکینہ کوئی خواب دیکھا
وہ بولی حقیقت کو مت خواب کہنا
بابا مجھے لینے۔۔۔
زنداں کے در کو۔۔۔
ریحان و رضا کچھ بھی عابد نہ بولے
کہا کیا کہا میرے بابا نے تم سے
کہا کچھ نہیں دیکھ کر رو دیےء تھے
پکارے بس اب تم کو ہے ساتھ جانا
بابا مجھے لینے۔۔۔
زنداں کے در کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.