Baba baba hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nadeem Sarwar
بابا بابا حسین
شام غریباں الاماں
پھیلا ہوا ہر سُو دھواں
نوحہ کناں سیدانیاں
غش میں پڑا اِک ناتواں
پیاسی سكینہ نوحہ خواں
بابا بابا حسین
سكینہ کی آتی تھی صدا
بابا بابا حسین
حسینا
جلے ہوئے خیمے اِدھر
لاشے پڑپتے تھے اُدھر
کرب و بلا کی خاک پر
بولی سكینہؑ رکھ كے سر
بابا سنو میری فغان
بابا بابا حسین
سكینہ کی آتی تھی صدا
بابا بابا حسین
حسینا
باغِ نبی تاراج ہے
شعلوں کا ہر سُو راج ہے
ہائے کفن كے واسطے
بابا میرا محتاج ہے
کتنا بڑا ہے امتحاں
بابا بابا حسین
سكینہ کی آتی تھی صدا
بابا بابا حسین
حسینا
شامِ مصائب آ گئی
آندھی غموں کی چھا گئی
میں جانبِ دریا گئی
لاشِ چچا تھرا گئی
کانوں سے خوں دیکھا رواں
بابا بابا حسین
سكینہ کی آتی تھی صدا
بابا بابا حسین
حسینا
رخسار نیلے ہو گئے
اتنے تمانچے ہیں لگے
باباؑ خدا کے واسطے
مجھ کو لگا لو سینے سے
دُکھتی ہیں میری پسلیاں
بابا بابا حسین
سكینہ کی آتی تھی صدا
بابا بابا حسین
حسینا
تپتی زمیں جلتی ہوا
اے مقتلِ کرب و بلا
اِک دوپھر میں کیا ہوا
لُوٹا گیا کنبہ میرا
چادر نہ سر پہ سائباں
بابا بابا حسین
سكینہ کی آتی تھی صدا
بابا بابا حسین
حسینا
اک ریسماں بارہ گلے
کچھ اِس طرح باندھے گئے
ہر آتی جاتی سانس بھی
جیسے کوئی خنجر چلے
نازک گلے میں ریسماں
بابا بابا حسین
سكینہ کی آتی تھی صدا
بابا بابا حسین
حسینا
رسی میں بابا بندھ گئے
تازہ ستم ہم کو ہے
زنجیر لائے اشقیا
بیمار عابد كے لیے
پہنا رہے ہیں بیڑیاں
بابا بابا حسین
سكینہ کی آتی تھی صدا
بابا بابا حسین
حسینا
کیا سرور و ریحان ہَم
بتلائیں رودادِ ستم
نازک سے دِل کی رنج و غم
کہتی رہی وہ دم بدم
اب تم کہاں اور ہَم کہاں
بابا بابا حسین
سكینہ کی آتی تھی صدا
بابا بابا حسین
حسینا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.