Baap ko rote rote
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Safdar Abbas
باپ کو روتے روتے سکینہ
آج زنداں میں سو گیء ہے
پوچھا لوگوں نے عابد سے آ کر
ہے یہ زنداں میں شور کیسا
ہم پہ ٹوٹی ہے پھر اک قیامت
رو کے عابد نے بس یہ بتایا
وہ جو راتوں کو کرتی تھی نوحہ
آج زنداں میں سو گیء ہے
باپ کو روتے روتے۔۔۔
ضبط کرتی رہی اپنا گریہ
شمر کے ڈر سے روی نہیں تھی
جب سے چھوٹا ہے بابا کا سینہ
ایک لمحہ بھی سوی نہیں تھی
باپ کے منہ پہ منہ رکھ کے دکھیا
آج زنداں میں سو گیء ہے
باپ کو روتے روتے۔۔۔
سر شہیدوں کے جس وقت آے
قید خانے میں تھا شور ماتم
باپ کے سر کو سینے لگا کر
ایسے روی لبوں پر رکا دم
ماں یہ سمجھی کہ جاگی حزینہ
آج زنداں میں سو گیء ہے
باپ کو روتے روتے۔۔۔
خوں بھرا اک کرتہ کفن ہے
غسل اشکوں سے ہی اسکو دوں گا
لوگ اپنے نہ اپنا وطن ہے
اس غریبی میں بھای کرے کیا
بیکفن باپ کی یہ یتیمہ
آج زنداں میں سو گیء ہے
باپ کو روتے روتے۔۔۔
قبر میں کیسے اسکو اتاروں
دست و پا میرے زنجیر میں ہے
سب کو سمجھا گیء میری بہنا
اور بھی زخم تقدیر میں ہے
جی رہا ہوں میں اور میری بہنا
آج زنداں میں سو گیء ہے
باپ کو روتے روتے۔۔۔
لکھتے لکھتے تڑپتا ہے مظہر
بین بانو کے ایسے تھے صفدر
شام کی عورتوں سے یہ بولی
اک دیا تم جلا دینا آ کر
اس اندھیرے میں رو رو کے دکھیا
آج زنداں میں سو گیء ہے
باپ کو روتے روتے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.