Baap ke gham may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nasir Asghar Party
باپ کے غم میں سکینہ یوں دلاسے پائے گی
جب بھی بابا کو پکارے گی طمانچے کھائے گی
اپنے بالوں میں بسا کر اپنی تربت کے لئے
باپ کے مقتل کی مٹی قید میں لے آئے گی
باپ کے غم میں۔۔۔
کیسی غربت ہے کہ کرُتا لائیگی بے شیر کا
اور سکینہ کی جگہ ماں گوشوارے لائےگی
باپ کے غم میں۔۔۔
جُھریاں چہرے پہ ہونگی بال سب ہونگے سفید
شام تک بالی سکینہ فاطمہ بن جائے گی
باپ کے غم میں۔۔۔
اپنے دُر کانوں میں اُس کے دیکھ کر روئے گی وہ
ہاں مگر رَملا کو جتلاتے ہوئے شرمائے گی
باپ کے غم میں۔۔۔
نیلی پڑ جائے نہ کرنیں نیلا چہرا دیکھ کر
روشنی زندان میں جاتے ہوئے گھبرائے گی
باپ کے غم میں۔۔۔
موت ہی اکبر سلا پائے گی اُس معصوم کو
اپنی آنکھوں میں جو میت باپ کی دفنائے گی
باپ کے غم میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.