Ay mere naiza sawar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Irfan Haider
ایک بچی پھول سی جس کا سکینہ نام تھا
رو رہی تھی شام کی راہوں میں وہ کرکے بکا
کرتے تھے تم کتنا پیار بابا
اے میرے نیزہ سوار بابا
چل نہیں سکتی سکینہ راستے دشوار ہیں
آبلے ہیں پاؤں میں اور آبلوں میں خار ہیں
آنکھ ہے نم دل فگار بابا
اے میرے نیزہ سوار۔۔۔
نیلے ہیں رخسار میرے اور گلے میں ہے رسن
تشنگی بے وارثی لاچارگی اور بے وطن
ایک ہے دل غم ہزار بابا
اے میرے نیزہ سوار۔۔۔
آپ کے سینے پہ بابا چین سے سوتی تھی میں
آپ تڑپتے جو کسی بات پہ روتی تھی میں
روتی ہوں زار و قطار بابا
اے میرے نیزہ سوار۔۔۔
بے ردا سب بی بیاں ہیں شام کا بازار ہے
ضبط کا یارا نہیں ہے صبر بھی دشوار ہے
صبر کے پروردگار بابا
اے میرے نیزہ سوار۔۔۔
مل نہ سکوں گی کبھی میں آپ سے اے بابا جاں
آپ کا روضہ بنے گا کربلا کے درمیاں
شام میں میرا مزار بابا
اے میرے نیزہ سوار۔۔۔
یاد اسی بات پہ آتا ہے گھر اکثر مجھے
آج کنیزی میں بلاتا ہے ستمگر مجھے
کوئی نہیں غم گسار بابا
اے میرے نیزہ سوار۔۔۔
کھاتی تھی جب بھی طمانچے شمر ستمگار سے
آپ کے چہرے کی سمت بیکسی اور یاس سے
دیکھتی تھی بار بار بابا
اے میرے نیزہ سوار۔۔۔
کون ہے پرسانِ حال پیاس بجھائے گا کون
بالیاں میری ستمگروں سے دلائے گا کون
سو گئے سب جانثار بابا
اے میرے نیزہ سوار۔۔۔
مظہر و عابدی بیان کرتا ہے عرفان سے
آتی ہے اب بھی صدائیں شام کے زندان سے
کرتے تھے تم کتنا پیار بابا
اے میرے نیزہ سوار۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.