Roi jab ladli muhammad ki sara darbar muskuraya hay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Kazmi Brothers
روئی جب لاڈلی محمد کی سارا دربار مسکرایا ہے
ہائے بعد رسول زہرا پر کیسا غربت کا وقت آیا ہے
جیسے جیسے بتول روتی تھیں قہقہے اُن کے بڑھتے جاتے تھے
ساتھ جن کو بتول لائی تھیں اشک دونوں گواہ بہاتے تھے
سب تھے مصروف مُسکرانے میں نہ کسی کو بھی ترس آیا ہے
تیرے منبر پر بیٹھے غاصب کو تیری تحریر بھی دکھائی ہے
کر کے ٹکڑے لعین نے بابا بھرے دربار میں اُڑائی ہے
پاک تحریر کو ہے ٹکڑوں میں میں نے دربار سے اُٹھایا ہے
میں تو وہ ہوں کے یا رسول اللہ جس کی تعظیم آپ کرتے تھے
نام لینا ہو جب میرا بابا آپ پہلے درود پڑھتے تھے
کیا بتاؤں کہ مجھ پہ کیا گزری اُس نے تو کہہ کے جب بلایا ہے
یہ وہ بی بی ہے کہ محمد بھی جس کو ام ابیھا کہتے تھے
وہ سوالی بنی کھڑی تھی مگر سامنے کرسیوں پر بیٹھے تھے
اُس کو مسلم کہوں بھلا کیوں کر جس نے بی بی کا دل دکھایا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.