Andhere dete hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
اندھیرے دیتے ہیں پہرہ لحد پہ بی بی کی
اجالا آ نہیں سکتا لحد پہ بی بی کی
حسین شام ڈھلے کہتے ہونگے اکبر سے
چلو چلیں میرے بیٹا لحد پہ بی بی کی
اندھیرے دیتے ہیں۔۔۔
جھکاے رکھنا خبردار اپنے نظروں کو
کہ روز آتی ہیں زہرا لحد پہ بی بی کی
اندھیرے دیتے ہیں۔۔۔
کہیں یہ حضرتِ عبّاس تو نہیں ہے دل
یہ کون کرتا ہے گریہ لحد پہ بی بی کی
اندھیرے دیتے ہیں۔۔۔
ہر ایک شام کو شمع جلانے آتی ہے
جنابِ زینب کبرا لحد پہ بی بی کی
اندھیرے دیتے ہیں۔۔۔
ہے کوئی ماں جو یہ سیدانیوں سے کہتی ہے
ردا بغیر نہ آنا لحد پہ بی بی کی
اندھیرے دیتے ہیں۔۔۔
خدا کرے گا تکلم وہ دن بھی آے گا
پڑھوں گا جاکے یہ نوحہ لحد پہ بی بی کی
اندھیرے دیتے ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.