Andhere dasht may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ali Zia Rizvi
اندھیرے دشت میں دکھیا سکینہ کیوں چلی آئیں
تن بے سر یہ کہتا تھا سکینہ کیوں چلی آئیں
پڑے ہیں خاک پر ٹکڑے یہاں تلواروں نیزے کے
نہ زخم آئے کوئی گہرا سکینہ کیوں چلی آئیں
---اندھیرے دشت میں
بچائے کس طرح تم کو ستمگر کی جفاوں سے
بہت مجبور ہے بابا سکینہ کیوں چلی آئیں
---اندھیرے دشت میں
نہ دو آواز اتنے کرب سے صحرائے خونی میں
اجل کا ہے یہاں پہرہ سکینہ کیوں چلی آئیں
---اندھیرے دشت میں
دل بابا پہ کیا گذری تمھیں اس حال میں پا کر
یہ پہنے خون بھرا کرتا سکینہ کیوں چلی آئیں
---اندھیرے دشت میں
بھٹک جاوگی رن میں کون پہنچائے گا خیموں تک
نہیں کوئی نہیں ایسا سکینہ کیوں چلی آئیں
---اندھیرے دشت میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.