Ammu mujhe bachalo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Sajid Jafri
شبیر کی یتیمہ رو رو کے کہہ رہی ہے
عمو مجھے بچہ لو
ہر بات پر طمانچے یہ کیسی زندگی ہے
عمو مجھے بچہ لو
تیرا چچا ستم سے تجھکو اگر بچالے
ظالم یہ کہہ رہا ہے آواز دے بلا لے
تم کو پکارنے کی ظالم نے چھوٹ دی ہے
عمو مجھے بچہ لو
شبیر کی یتیمہ۔۔۔
پھر شمر آ رہا ہے اب لے کے تازیانہ
تیور سے لگ رہا ہے پھر سے ہوں میں نشانہ
بے بس میں ہو گیء ہوں کیسی یہ بے بسی ہے
عمو مجھے بچہ لو
شبیر کی یتیمہ۔۔۔
کیسے بھلا میں عمو اب یہ ستم سہوں گی
راہوں میں کس طرح سے پنجوں کے بل چلوں گی
چھوٹے ہے پاؤں میرے تکلیف یہ بڑی ہے
عمو مجھے بچہ لو
شبیر کی یتیمہ۔۔۔
گستاخ کر رہا ہے مجھ سے یہ بد تمیزی
اس کا مطالبہ ہے میرے لیےء کنیزی
چھلنی جو روح بھی یہ سن کر لرز گیء ہے
عمو مجھے بچہ لو
شبیر کی یتیمہ۔۔۔
لے لیگا جان میری زنداں کا یہ اندھیرا
کہتی ہے یہ سکینہ دم گھٹ رہا ہے میرا
چاروں طرف ہے پہرہ کیسی یہ بیکسی ہے
عمو مجھے بچہ لو
شبیر کی یتیمہ۔۔۔
دیکھی نہیں ہے میں نے ایسی کوئی مصیبت
اب تک لرز رہی ہے چھوٹی سی ایک تربت
جیسے کوئی بھتیجی اب تک یہ بولتی ہے
عمو مجھے بچہ لو
شبیر کی یتیمہ۔۔۔
رخسار نیلگوں ہے کانوں سے خوں ہے جاری
دامن جلا ہوا ہے مجھ پر غشی ہے طاری
اب ہر گھڑی ہی مجھ پر آفت کی ایک گھڑی ہے
عمو مجھے بچہ لو
شبیر کی یتیمہ۔۔۔
جب جاؤ کربلا تو یاصر یہ کام کرنا
ساجد میرے چچا کو میرا پیام دینا
کہنا تیری بھتیجی اب تک یہ کہہ رہی ہے
عمو مجھے بچہ لو
شبیر کی یتیمہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.