Ammu chale aao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ameer Hasan Aamir
عمو چلے آؤ عمو چلے آؤ
میری خبر لینے آے نہ پلٹ کر
بھول گےء مجھکو تم نہر پہ جا کر
کیسی محبت ہے یہ کیسی وفا ہے
عمو چلے آؤ۔۔۔
رونے نہیں دیتا ہے شمر ستمگر
سانس کا لینا بھی اب ہو گیا دو بھر
غم کی ستای پر یہ کیسی جفا ہے
عمو چلے آؤ۔۔۔
آپ بھتیجی سے یوں روٹھے ہے کیوں کر
کیوں نہیں آتے ہیں دریا سے پلٹ کر
اتنا بتا دیجیۓ کیا میری خطا ہے
عمو چلے آؤ۔۔۔
اہلِ حرم گریہ ہے خاک پہ بیٹھے
ڈوب چکا سورج اور جل چکے خیمے
چھای ہوی ہر سوں اب غم کی گھٹا ہے
عمو چلے آؤ۔۔۔
جل گیا شعلوں میں بیمار کا بستر
اب نہ رہا باقی گہوارہء اصغر
اور میرے کرتے کا دامن بھی جلا ہے
عمو چلے آؤ۔۔۔
بہر خدا سن لو فریادہء سکینہ
اپنی بھتیجی کو پہنچا دو مدینہ
غم سے یہاں جینا دشوار ہوا ہے
عمو چلے آؤ۔۔۔
آل پیمبر کا جینا ہوا دو بھر
ان کو پھراتے ہیں بلوے میں کھلے سر
سر ہے کھلے سب کے مقنہ نہ ردا ہے
عمو چلے آؤ۔۔۔
کون اٹھاے گا گودی میں بلا کے
کون پہناے گا بندیں مجھے لا کے
شمر میرے گوہر بھی چھین رہا ہے
عمو چلے آؤ۔۔۔
بس یہی حسرت ہے عمو میرے دل کی
دیکھ لے تم کو بس ایک بار بھتیجی
پیاس کا شکوہ نہ پانی کا گلہ ہے
عمو چلے آؤ۔۔۔
آج بھی اس غم سب گریہ کناں ہے
اب بھی بلال آنکھوں سے آشک رواں ہے
کہہ کے سکینہ نے دم توڑ دیا ہے
عمو چلے آؤ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.