Ammu bhi nahi aaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ali Zia Rizvi
عمو بھی نہیں آئے بابا بھی نہیں آئے
کیا بات ہے دریا پر جو جائے وہ رہ جائے
عمو بھی نہیں آئے
بتلا دے کوئی اتنا کس جا ہیں میرے عمو
میں جا کے منا لوں گی کوئی مجھے سمجھائے
عمو بھی نہیں آئے
اکبر ہیں ناں قاسم ہیں ناں عون و محمد بھی
گھر لوٹ کے میداں سے اب تک تو نہیں آئے
عمو بھی نہیں آئے
شاید کے بہل جاتا دل جھولاجھولانے سے
ننھا سا میرا بھائی اصغر بھی چھٹاہائے
عمو بھی نہیں آئے
آواز تو دو بابا ہیں حد نظر لاشے
اب ڈھونڈنےکوئی بھی جائے تو کہاں جائے
عمو بھی نہیں آئے
کانوں سے میرے چھینے جو شمر ستمگر نے
بابا جوگوہر مجھ کو تھے آپ نے پہنائے
عمو بھی نہیں آئے
نالوں سے سکینہ کے منہ کو جگر آیا
خاموش انیس غم یہ قلب نہ پھٹ جائے
عمو بھی نہیں آئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.