Dukhtay hain mere kaan sula do mujhay bhaiya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Kazmi Brothers
دُکھتے ہیں میرے کان سُلا دو مجھے بھیّا
تم ماں کی طرح (بھیّا) لوری سُنا دو مجھے بھیّا
لگتا ہے اندھیرے سے ڈر تیری سکینہ کو
تم سر میرے بابا کا دلا دو مجھے بھیّا
بھیّا میرے کانوں سے اب تک ہے لہو جاری
تم آ کے ذرا مرہم لگا دو مجھے بھیّا
میں سات محرم سے پیاسی ہوں میرے بھیّا
دو بوند ہو گر پانی پلا دو مجھے بھیّا
کرتا ہے ستم ظالم سونے بھی نہیں دیتا
آغوشِ امامت میں چُھپا لو مجھے بھیّا
نہ باپ کا سینہ ہے جھولی ہے نہ مادر کی
اب گود میں تم اپنی سُلا دو مجھے بھیّا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.