Amma kab ghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Shareef Hussain
اماں کب گھر جائیں گے
قید میں کیا مر جائیں گے
صبح و پرندے جاتے ہیں
شام کو واپس آتے ہیں
کیا ہم بھی گھر جائیں گے
اماں کب گھر۔۔۔
باپ کا سر بے پیروں میں
بھائی ہے زنجیروں میں
کیسے لیکر جائیں گے
اماں کب گھر۔۔۔
خواب میں بابا آئے تھے
مجھ سے لپٹ کر کہتے تھے
خلد میں لیکر جائیں گے
اماں کب گھر۔۔۔
موت کا سر پر ہے سایہ
ایسا لگتا ہے بھیا
قبر بنا کر جائیں گے
اماں کب گھر۔۔۔
میں نہیں ہر گز مانوں گی
بس اک شرط پہ جائوں گی
عموں لیکر جائیں گے
اماں کب گھر۔۔۔
شاہ کا لاشہ میداں میں
اہلِ حرم ہیں زنداں میں
ہم تو یہیں مر جائیں گے
اماں کب گھر۔۔۔
مر گئی اک دن وہ انور
جو یہ کہتی تھی اکثر
قبرِ نبی پر جائیں گے
اماں کب گھر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.