Allah jaane ye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Irfan Haider
جب سکینہ کو سر حضرتِ شبیر ملا
منہ پہ منہ رکھ کے سکینہ نے کیا تھا نوحہ
بابا یہ ظالم دنیا
کبھی نہر پہ پہرہ لگاتی ہے
کبھی پیاسوں کو تڑپاتی ہے
مہمان کو خوں رلاتی ہے
سادات کو قیدی بناتی ہے
سادات کی غربت پہ بھی خاموش ہے دنیا
سچ ہے بڑی احسان فراموش ہے دنیا
بیٹی کو ساتھ باپ کے رہنے نہیں دیتی ہے
اللّٰہ جانے یہ دنیا کیسی ہے
بابا یہاں رونے پہ طمانچوں کی سزا ہے
اشکوں پہ بھی فریاد پہ بھی پہرہ لگا ہے
بن باپ کی بچی کو تڑپنے نہیں دیتی ہے
اللّٰہ جانے یہ دنیا۔۔۔
بابا میرے کانوں سے رواں خوں ہے ابھی تک
تقدیر میری مجھ سے خفا کیوں ہے ابھی تک
گھر لوٹ کے بھی چین سے جینے نہیں دیتی ہے
اللّٰہ جانے یہ دنیا۔۔۔
بابا جو گزرتی ہے تمہیں کیسے بتاؤں
سب لوگ الگ قید ہے میں قید الگ ہوں
ایک لمحہ بھی گھر والوں سے ملنے نہیں دیتی ہے
اللّٰہ جانے یہ دنیا۔۔۔
بابا یہ اندھیرا ہی مجھے قتل کرے گا
لگتا ہے یہ زنداں میری قبر بنے گا
زنداں سے گھر کیوں مجھے جانے نہیں دیتی ہے
اللّٰہ جانے یہ دنیا۔۔۔
بابا پھپھی اماں کی جدائی پہ ہوں مضطر
سجاد میرے ساتھ ہے نہ ساتھ ہے باقر
آنکھوں سے میرے اشک بھی بہنے نہیں دیتی ہے
اللّٰہ جانے یہ دنیا۔۔۔
بابا میرے ہر درد کا عرفان ہے تم کو
اے مظہر یزداں کے پسر مجھکو بچا لو
جینا تو کجا چین سے مرنے نہیں دیتی ہے
اللّٰہ جانے یہ دنیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.