Ajeeb waqt pada hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nasir Asghar Party
عجیب وقت پڑا ہے یتیم بچوں پر
میان کربوبلا رو رہی ہے خاک بسر
یہ بیٹی اسکی ہے جو کہ ہے دو جہاں کا امیر
پلی ہے جو بڑے نازوں میں دختر شبیر
پڑے ہیں نیل اسی شاہزادی کے رخ پر
عجیب وقت پڑا ہے۔۔۔
مصیبتوں میں گرفتار شہزادی ہے
وطن سے دور ہے بے آسرا ہے پیاسی ہے
لبوں پہ بین ہے غربت کی خاک ہے سر پر
عجیب وقت پڑا ہے۔۔۔
کہیں پہ لاشیں کہیں خون ہے شاہ خدا
اکیلی دشت مصیبت میں آگیء یہ کہاں
اندھیری رات میں مر جاے نہ یہ در در کر
عجیب وقت پڑا ہے۔۔۔
بھلا سکینہ کو کیسے قرار آے گا
ہمیشہ بچی کو یہ غم ہاے رلاے گا
چلا ہے سامنے بابا کے حلق پر خنجر
عجیب وقت پڑا ہے۔۔۔
سکینہ ظلم و ستم اور سہہ نہیں سکتی
زیادہ دیر وہ اب زندہ رہ نہیں سکتی
خدارا کر دو یہ عباس وفا کو خبر
عجیب وقت پڑا ہے۔۔۔
کبھی طمانچے لگاتے ہے تازیانہ کبھی
کوئی ستاتا ہے ہاے رلا رہا ہے کوئی
نہیں ہے کوئی جو اسکو دلاسہ دے گوہر
عجیب وقت پڑا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.