Achi nahi ye baat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nadeem Sarwar
عاشور کی شب ہائے سکینہ کا وہ رونا
اور سیدِ مظلوم کا بیٹی سے یہ کہنا
ارے تُو روئے میں یہ دیکھ نہیں سکتا سکینہ
اچھی نہیں یہ بات نہ رویا کرو بی بی
پہلو میں کبھی ماں کہ بھی سویا کرو بی بی
کیا ہوئے کسی شب کو جو ہم گھر میں نہ آئیں
تم ہم کو نہ پائو تمہیں ہم بھی نہیں پائیں
تڑپو گی نہیں درد سے وعدہ کرو بی بی
پہلو میں کبھی۔۔۔
بیٹھا کرو کچھ دیر چراغوں کو بُجھا کر
سمجھا کرو اس خاک کو اے لاڈلی بستر
بالی کبھی یوں ہی نہیں پہنا کرو بی بی
پہلو میں کبھی۔۔۔
کچھ دیر کو یہ فرض کرو ہم نہ رہیں گر
باقی نہ رہے ہاتھ کوئی رکھنے کو سر پر
ماحول یتیموں کا بھی سوچا کرو بی بی
پہلو میں کبھی۔۔۔
عادت ذرا تنہائی میں رہنے کی بھی ڈالو
تصویر تصور میں اسیری کی بنالو
آزاد پرندوںکو نہ دیکھا کرو بی بی
پہلو میں کبھی۔۔۔
اصغر کو نہ مانوس کرو پیار سے اپنے
اکبر کی عروسی کے نہ دیکھا کرو سپنے
صغرا کے قریں اتنا نہ بیٹھا کرو بی بی
پہلو میں کبھی۔۔۔
ذندان سے یہ ریحان صداآتی ہے اکسر
جیسے کے سکینہ سے یہ فرماتے ہوں سرور
اب ڈر سے لعینوں کے نہ جاگا کرو بی بی
پہلو میں کبھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.