Ache mere baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ali Yazdan
زنداں کے اندھیرے میں ایک بچی روتی ہے
وہ بچی رو رو کر فریاد یہ کرتی ہے
اچھے میرے بابا پیارے میرے عمو
سن لی جو میری فریاد و فغاں
آ جاے دلانے مجھکو عماں
اس قید میں جو ہے حال میرا
ہو سکتا نہیں کچھ اس کا بیاں
اچھے میرے بابا۔۔۔
کب لوٹ کے ہم گھر جاےنگے
زنداں سے رہائی پاےنگے
گر لینے نہ آے آپ ہمیں
ہم گھٹ گھٹ کے مر جاۓ نگے
اچھے میرے بابا۔۔۔
لللہ کرم کچھ فرماے
لللہ یہاں سے لے جاے
احسان کرے ہم پہ آ کر
صورت تو خدارا دکھلاے
اچھے میرے بابا۔۔۔
جس قید میں ہم کو رکھا گیا
احوال بڑا وہ تھا اس کا
قیدی کے بھی رہنے کے قابل
وہ قید نہیں ہے اے بابا
اچھے میرے بابا۔۔۔
ایک لمحہ سکوں ملتا ہی نہیں
زندان کا در کھلتا ہی نہیں
کب دن گزرے کب رات ہوی
کچھ اس کا پتہ چلتا ہی نہیں
اچھے میرے بابا۔۔۔
ڈر لگتا ہے اس ویرانے میں
توقیر نہ کیجیۓ آنے میں
کیا ظلم نہ ہوتے ہم پر
اس حام کے قید خانے میں
اچھے میرے بابا۔۔۔
تسکین دلانے آتے نہیں
کیوں ہم کو بچانے آتے نہیں
بس اتنا بتادے کیوں ہم کو
آزاد کرانے آتے نہیں
اچھے میرے بابا۔۔۔
یہ قید ستم یہ قید بلا
ہم رہتے ہیں جس میں واویلا
یہ مسکن انساں ہو کیسے
اس میں ہے بسیرا ظلمت کا
اچھے میرے بابا۔۔۔
کیوں سنتے نہیں ہیں آہ و فغاں
فریاد کرے کس سے بے جاں
پردیس ہے ظالم ہے دنیا
امداد کرے گا کون یہاں
اچھے میرے بابا۔۔۔
ہر لمحہ بلاتی تھی دکھیا
ہر لمحہ یہ پڑھتی تھی نوحہ
ہو دایم و یزداں کیسے بیاں
جس کرب سے وہ دیتی تھی صدا
اچھے میرے بابا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.