Achay mere baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ali Zia Rizvi
اچھے میرے بابا
حضرت سے سکینہ نے کہا بھول نہ جانا
اچھے میرے بابا
جب خلد میں پہنچوں تو سکینہ کو بلانا
اچھے میرے بابا
بابا میرے پیارے میرے عاشق میرے شیدا
اس وقت پھوپھی سے بتلاے کیوں مانگا ہے
ملبوس پرانا
اچھے میرے بابا
میں جان گئی جاتے ہو سر اپنا کٹانے
دریا کے کنارے
پانی کا تو لانے کا فقط ہے یہ بہانہ
اچھے میرے بابا
تم جاتے ہو مرنے کو ہمیں کس پہ ہے سونپا
یہ غور کی ہے جا
سجاد تو بیمار ہے بتلاو ٹھکانا
اچھے میرے بابا
درکانوں سے چھینے گا تو فریاد کروں گی
میں شمر لعین کی
بیٹی کو ستم گر کے طمانچوں سے بچانا
اچھے میرے بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.