Hath pehlu se hataya nahi jata baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Kazmi Brothers
ہاتھ پہلو سے ہٹایا نہیں جاتا بابا
درد نے کر دیا زہرا کو ضعیفہ بابا
میری تعظیم نہ کی ھاتھ اّٹھایا اس نے
سامنے بیٹوں کے تو کہہ کے بٌلایا اس نے
بھولوں کیسے میں غلاموں کا رویہ بابا
اب وہ دربار کہاں بابا میرے قابل ھے
میرا قاتل بھی وہی ھے جو تیرا قاتل ھے
تیرے قاتل نے مجھے مارا تماچہ بابا
یہ نہ سوچا کہ نبی آ کے جہاں رُکتے تھے
جہاں حسنین و علی شام و سحر جھکتے تھے
تیری زہرا پہ وہ دروازہ گرایا بابا
رسی سرتاج کی شہہ رگ کے قریں روتی ھے
ان کی تلوار بھی اب زیرِ زمیں روتی ھے
چھپ کےکرتے ھیں علی رات کو گریہ بابا
درد اتنے ھیں کہ سارے میں سناوں کیسے
زخم ایسے ھیں کہ حیدر کو دکھاوں کیسے
سارے زخموں کی گواہ ھے میری فضہ بابا
لاشِ عباس پہ صادقؔ یہ کھلے گا عقدہ
ایک ھی محسن و عباس کا قاتل ہو گا
دشمنی ھو گی کہاں اس سے زیادہ بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.