Acha baba sulane to
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Zain Shah
کر رہا ہے یہ راوی بیان کربلا
اس نے عاشور کی شب کا منظر لکھا
سینۂ شاہ پہ بنت شاہ ہدا
اور شبیر کہتے تھے یہ بارہا
ہم کو جانا ہے کل کرنے وعدہ وفا
تم پہ آجاےنگے صبر کا مرحلہ
بات ساری سکینہ نے شہ کی سنی
اور جوابن وہ بس اتنا کہتی رہی
اچھا بابا سلانے تو آؤ گے نہ
روز چہرہ دکھانے تو آؤ گے نہ
بولے شبیر اے میری نور نظر
تم کو کرنا ہے اب شام تک کا سفر
تم کو قیدی بناےنگے اب اہل شر
بولی شہزادی مجھکو نہیں کوئی ڈر
تم کہو تم سلانے تو آؤ گے نہ
روز چہرہ دکھانے تو آؤ گے نہ
اچھا بابا سلانے تو۔۔۔
شاہ کہنے لگے اے میری لاڈلی
تم پہ آے گی اب شام غم کی گھڑی
آگ دامن میں ہوگی تمہارے لگی
بولی وہ فکر مجھکو نہیں ہے کوئی
میرا دامن بجھانے تو آؤ گے نہ
روز چہرہ دکھانے تو آؤ گے نہ
اچھا بابا سلانے تو۔۔۔
مضطرب دل سے کہنے لگے شاہ دیں
تیری قسمت میں بیٹی سکون اب نہیں
اب طمانچے لگاے گا شمر لعیں
سن کے یہ بات کہنے لگی وہ حزیں
شمر سے تم بچانے تو آؤ گے نہ
روز چہرہ دکھانے تو آؤ گے نہ
اچھا بابا سلانے تو۔۔۔
پھر کیا شہ نے بیٹی سے کچھ یوں سخن
سب حرم ہونگے اب تو اسیرِ محن
تیرے ہاتھوں میں بھی اب بندھیگی رسن
بولی یہ بات سن کے وہ تشنہ دہن
تم گلے سے لگانے تو آؤ گے نہ
روز چہرہ دکھانے تو آؤ گے نہ
اچھا بابا سلانے تو۔۔۔
روکے شبیر نے اس کے بوسے لیےء
بولے رخسار بھی ہونگے زخمی تیرے
تیرے رونے کے شہزادی دن آگےء
بولی تم کیسے دیکھو گے روتے ہوئے
ہاں مجھے چھپ کرانے تو آؤ گے نہ
روز چہرہ دکھانے تو آؤ گے نہ
اچھا بابا سلانے تو۔۔۔
بڑھتی جاتی تھی بے چینی شبیر کی
ہر ستم وہ اٹھانے پہ راضی ہوی
زندہ بابا نہ ہونگے سمجھ نہ سکی
سن کے سب مشکلیں بس یہ کہتی رہی
گر میں روٹھی منانے تو آؤ گے نہ
روز چہرہ دکھانے تو آؤ گے نہ
اچھا بابا سلانے تو۔۔۔
لکھ کے سلمان دل پھٹ رہا ہے میرا
زین جب شاہ والا نے روکر کہا
اب تو زندان مرقد بنے گا تیرا
بیٹی صابر کی تھی بولی وہ صابرہ
میرا لاشہ اٹھانے تو آؤ گے نہ
روز چہرہ دکھانے تو آؤ گے نہ
اچھا بابا سلانے تو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.