Abid sakina mar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Irfan Haider
عابد سكینہ مر گئی
بھیا کو دوں گی کیا جواب
عابد سكینہ مر گئی
رو کر دمِ رخصت یہی مجھ سے کہا تھا بھائی نے
میری سكینہ آج سے زینب حوالے ہے تیرے
بھیا کو دوں گی کیا۔۔۔
جی بھر كے بابا کو یہاں نہ رو سکی یہ بے وطن
بابا ہے رن میں بے کفن خود بھی سدھاری بے کفن
ہر زخم کا دے کر حساب
عابد سكینہ مر گئی
بھیا کو دوں گی کیا۔۔۔
ہائے حسینا کی صدا
زندان سے اب نہ آئی گی
زندان کی تاریخ میں
یہ بات لکھی جائے گی
ظالم کو کر كے بے نقاب
عابد سكینہ مر گئی
بھیا کو دوں گی کیا۔۔۔
باقر کہیں محوِ بُکا
كلثوم ہے نوحہ کُناں
یوں تو سبھی ہیں دِل فگار فضّہ ہو یا اکبر کی ماں
بے ہوش ہے امِّ رباب
عابد سكینہ مر گئی
بھیا کو دوں گی کیا۔۔۔
اِس کمسنی میں بے خطا
کیا کیا مصائب سہہ گئی
درّے لگے گوہر چھنے پیدل چلی قیدی بنی
جب لا سکی نہ غم کی تاب عابد سكینہ مر گئی
بھیا کو دوں گی کیا۔۔۔
داغِ یتیمی کیا ملا
آنسو مقدر بن گئے
بچی كے مرنے کا سبب
یادوں كے نشتر بن گئے
حد سے بڑھا جب اضطراب عابد سكینہ مر گئی
بھیا کو دوں گی کیا۔۔۔
کیسے بیاں کر پائیں گے
عرفان و مظہر عابدی
کرتے ہوئے یہ مرثیہ
غش کھا گئی بنتِ علی
زنداں کا کر کے انتخاب
عابد سكینہ مر گئی
بھیا کو دوں گی کیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.