Abbas chale aao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nasir Hussain
عباس چلے آو بچی نہ گزر جائے
دروازے زنداں پر رو رو کے نہ مرجاے
کانوں سے لہو بیہم شانوں پہ ٹپکتا ہے
بی بی کے تڑپنے پر دل سب کا تڑپتا ہے
زنداں کے اندھیرے میں بیمار کدھر جائے
---عباس چلے آو بچی
بازار سے ہو آی دربار سے ہو آی
عاشور کو جنگل میں شبیر کو کھو آی
اب صرف یہی ضد ہے تم آو تو گھر جائے
---عباس چلے آو بچی
آہٹ کوئی ہوتی ہے سینے سے لگاتی ہے
آغوش میں بچی کو گھبرا کے چپاتی ہے
مادر کو یہ دھڑکا ہے سوتے میں نہ در جائے
---عباس چلے آو بچی
کونین کی شہزادی ہے خاک بسر کب سے
اک پل کو نہیں سو تم دور گئے جب سے
گھٹ گھٹ کے اسیری میں زینب ہی نہ مر جائے
---عباس چلے آو بچی
کچھ دیر کو لیلیٰ کے شہزادے کو لے آو
آتے ہوے گودی میں ششماہے کو لے آو
اکھڑا ہوا دم شاید اک پل کو ٹھہر جائے
---عباس چلے آو بچی
عترت پہ جو گزری ہے واقف ہے جہاں سارا
شاہد ہے زمیں ساری شاہد ہے زمان سارا
اے کاش کسی صورت صغرا کو خبر جائے
---عباس چلے آو بچی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.