Abbas ankhein khol
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ameer Hasan Aamir
جب سر عباس زینب کو ملا
سر سے یہ کرنے لگی رو کر گلہ
آ گیء بالی سکینہ کو قضا
اب تو اے عباس آنکھیں کھول دو
قید خانے میں یہ زینب نے کہا
اب تو اے عباس آنکھیں کھول دو
دفن ہم نے کر دیا غم خوار کو
تم نہ آے آخری دیدار کو
ہو گیء ہم سے سکینہ بھی جدا
اب تو اے عباس۔۔۔
درد اور غم کا دفینہ دیکھ لو
اک نظر قبر سکینہ دیکھ لو
ہو نہیں پای وہ مر کر بھی رہا
اب تو اے عباس۔۔۔
ہو گیء ہے دفن وہ زیر زمیں
آج بھی اس کے لیےء پانی نہیں
قید خانہ بن گیا ہے کربلا
اب تو اے عباس۔۔۔
روتے روتے ختم سانسیں ہو گیء
خود بھی اس کی بند آنکھیں ہو گیء
جو تمہیں دیتی تھی رو رو کر صدا
اب تو اے عباس۔۔۔
مستقل سہتی رہی رنج و محن
سال بھر پہنے رہی اک پیرہن
ہو گیء غربت کی اس پر انتہا
اب تو اے عباس۔۔۔
اب سکینہ پانی مانگے گی نہیں
مشک بھی اپنی تمہیں دیگی نہیں
نہ کرے گی تم سے وہ کوئی گلہ
اب تو اے عباس۔۔۔
دختر شاہ مدینہ کے لئے
فاتحہ پڑھ دو سکینہ کے لیےء
کر دو اپنا فرض تم یہ بھی ادا
اب تو اے عباس۔۔۔
جان سے پیاری سکینہ تھی تمہیں
دے رہی ہوں میں قسم اسکی تمہیں
کھول دو اک بار تم آنکھیں زرا
اب تو اے عباس۔۔۔
آمر و یعقوب غم برپا ہوا
زینبِ دلگیر نے جب یہ کہا
مل گیء مجھکو سکینہ کی ردا
اب تو اے عباس۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.