Ab tera bichona
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Farhan Ali Waris
عاشور کی شب بیٹی سے کہتے تھے یہ سرور
اب تیرا بچھونا خاک ہے سکینہ
کل نہیں ملے گا باپ کا یہ سینہ
میں نے مانا گرم ریت پر نہ سو سکو گی
کروٹیں بدل بدل کے رات بھر جگوگی
یاد آییں گے ہم اور کبھی مدینہ
اب تیرا بچھونا۔۔۔
بے شکستہ ہو کے بھی گزارنی ہے راتیں
یاد آیینگی ہمارے بعد ساری باتیں
یوں تڑپ تڑپ کے اب تجھے ہے جینا
اب تیرا بچھونا۔۔۔
زندگی گزارنی ہے اب یتیم ہو کر
جیسے ہم جیےء ہیں اپنے باپ ماں کو کھو کر
میرے بعد جینا سیکھ لو سکینہ
اب تیرا بچھونا۔۔۔
ہاں یہ شب تو جاگ کے گزار لو مگر کل
ننھی ننھی آنکھیں نیند سے جو ہونگی بوجھل
کیا کرو گی اس دم سوچ لو حزینہ
اب تیرا بچھونا۔۔۔
کل کا دن رلاے گا تمہیں بھی اور ہمیں بھی
وقت آزماے گا تمہیں بھی اور ہمیں بھی
صبر کا یہ دامن چھوڑنا کبھی نہ
اب تیرا بچھونا۔۔۔
ہاں یہ شب وہی ہے جس کے واسطے خدا سے
میں نے تم کو مانگا تھا دعاؤں کے سہارے
اب یہ امتحاں ہے میں کہوں سکینہ
اب تیرا بچھونا۔۔۔
جس کا راج ہے وفا کی ساری کائنات پر
پانی کے لئے اسے نہ بھیجنا فرات پر
ورنہ لوٹ کر وہ آے گا کبھی نہ
اب تیرا بچھونا۔۔۔
خاک ہے نصیب تیرا خاک پیرہن ہے
اب تیری ردا بھی خاک خاک ہی کفن ہے
خاک ہی میں ہو گا دفن یہ نگینہ
اب تیرا بچھونا۔۔۔
مظہر عابدی وہ کیسی عصر کی گھڑی تھی
باپ کو سکینہ بیکسی سے دیکھتی تھی
شاہ کہہ رہے تھے الوداع سکینہ
اب تیرا بچھونا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.