Ab mai so jaungi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mir Hasan Mir
بابا میرے بابا
اب میں سو جاؤنگی بابا
باپ کے سر سے لپٹ کر یہ سکینہ بولی
اب میں سو جاؤنگی بابا
بند ہوجاینگی کچھ دیر میں آنکھیں میری
اب میں سو جاؤنگی بابا
چلتے ناقے سے جو ظالم نے گرایا تھا مجھے
اک بی بی نے گلے آکے لگایا تھا مجھے
اپنی آغوش میں اک بار سلایا تھا مجھے
ساتھ بابا کے میرے آئی ہے پھر وہ بی بی
...اب میں سو جاؤنگی بابا
...باپ کے سر سے
قید یہ ختم ہے زندان کی کچھ دیر کے بعد
پاس اصغر کے چلی جاؤنگی کچھ دیر کے بعد
بند ہوجاینگی انکھیں میری کچھ دیر کے بعد
پیاسے ہونٹوں سے سنا ینگے جو بابا لوری
...اب میں سو جاؤنگی بابا
...باپ کے سر سے
سر جھکاے ہوے بے اس کھڑے ہیں اماں
کربلا والے میرے پاس کھڑے ہیں اماں
یہاں اکبر وہاں عبّاس کھڑے ہیں اماں
آگئے سب میں جنھیں یاد کیا کرتی تھی
...اب میں سو جاؤنگی بابا
...باپ کے سر سے
ماں کی نظروں سے سکینہ کو چھپا لو بھیا
مجھ کو قرآن مصائب تو سنا دو بھیا
قبلہ رو ہاتھ پہ دکھیا کو لٹادو بھیا
تم سے وعدہ رہا دوہراتے ہوے ناد علی
...اب میں سو جاؤنگی بابا
...باپ کے سر سے
پھر نگاہوں میں میری تیروں بھرا ہے لاشہ
ہاتھ پھیلاے ہوے ہیں میرے پیارے بابا
گونجتی ہے وہ الاییا یا بنایا کی صدا
آج آواز وہی اتی ہے مقتل والی
...اب میں سو جاؤنگی بابا
...باپ کے سر سے
جب سے دربار میں غربت کا وہ منظر دیکھا
شہ کی تنہائی نے اک پل مجھے سونے نہ دیا
ختم یہ خوف ہوا آج سے اکبر میرا
کوئی اب بابا کے ہونٹوں پہ نہ ماریگا چھڑی
...اب میں سو جاؤنگی بابا
...باپ کے سر سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.