Ay Sher Tu Na Jaa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Kazmi Brothers
عباس تیرے ہاتھ میرے سر کی ہیں ردا
اے شیر تو نہ جا
یہ ہاتھ کٹ گئے تو کروں گی ردا کا کیا
اے شیر تو نہ جا
عباس تیرے ہاتھ میرے سر کی ہیں ردا
اے شیر تو نہ جا
کون آے گا بچانے تیروں سے بھائی کو
خنجر چلے گا جب تو کسے دوں گی میں صدا
نیزہ ہر ایک ہاتھ میں ہوگا بوقت شام
کس کس سے اپنے سر کی بچاؤں گی میں ردا
اُس وقت کیا کروں گی جب پیاسی سکینہ کو
پانی دکھا دکھا کہ جب بہائیں گے اشقیا
بھائی ہے تو کسی کا علم ہے کسی کی آس
بھائی ہے میرے واسطے تو سایۂ خدا
بھائی یہ تیرے ہاتھ حرم کا ہیں سائباں
پردے کی ابتدا ہے یہ پردہ کی انتہا
آۓ گا خون میں ڈوبا ہوا جب علم نوید
خیمے کے در پہ گونج رہی ہو گی یہ صدا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.