Ab mai pani na
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Farhan Ali Waris
رو رہی ہے تمہاری سکینہ
لوٹ آؤ چچا علقمہ سے
پیاس اشکوں سے اپنی بجھا لونگی
اب میں پانی نہ مانگونگی
اور کچھ روز پیاسے رہے بھی تو کیا
پیاس سے بڑھ کے غم آپ کا ہے چچا
کوئی دے گا اب العطش کی صدا
لوٹ آؤ چچا علقمہ سے
پیاسے بچوں کو میں خود منا لوں گی
اب میں پانی نہ۔۔۔
پانی آئے نہ آئے مجھے غم نہیں
پر یہ فرقت یتیمی سے کچھ کم نہیں
یوں سمجھ لو چچا تم نہیں ہم نہیں
لوٹ آؤ چچا علقمہ سے
میں نہ شکوہ کبھی لب پہ لاؤں گی
پیاسے بچوں کو میں خود منا لوں گی
اب میں پانی نہ۔۔۔
ظالموں نے مجھے بے سہارا کیا
میں نے کانٹوں پہ چلنا گوارا کیا
دل کے زخموں نے نوحہ دوبارہ کیا
لوٹ آؤ چچا علقمہ سے
سب غموں کو گلے سے لگالونگی
اب میں پانی نہ۔۔۔
یوں ستمگر مجھے اب ستانے لگے
پانی مجھکو دکھا کر بہانے لگے
زخم دل کے تمہیں پھر بلانے لگے
لوٹ آؤ چچا علقمہ سے
ظالموں سے طمانچے بھی کھا لونگی
اب میں پانی نہ۔۔۔
راہ میں مل بھی جائے گا پانی اگر
ڈال دونگی میں عابد کی زنجیر پر
ہاں یہ نوحہ رہے گا لبوں پر مگر
لوٹ آؤ چچا علقمہ سے
پیاسا رہنا میں خود کو سکھا دونگی
اب میں پانی نہ۔۔۔
چل بسی قید خانے میں جب غمزدہ
غسل میت کو پانی میسر نہ تھا
آئے لاش سکینہ سے اس دم صدا
لوٹ آؤ چچا علقمہ سے
میں بنا غسل کے ہی ساھاروں گی
اب میں پانی نہ۔۔۔
ایک دن شام فرحان و مظہر گئے
ایک مشکیزہ پانی کا لے کر گئے
اک صدا سن کے ایسا لگا مر گئے
لوٹ آؤ چچا علقمہ سے
اپنا وعدہ یہاں بھی نبھالوں گی
اب میں پانی نہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.