Ab koi ghar koi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Shadman Raza
اب کوئی گھر کوئی تکیہ نہ بچھونا ہو گا
آج کے بعد تجھے خاک پہ سونا ہو گا
باپ کے سینے پہ سونے کی تجھے عادت تھی
اب مقدر میں تیرے ہو گی زمیں مقتل کی
شدت پیاس میں اشکوں کو ہی پینا ہوگا
آج کے بعد تجھے۔۔۔
اب کوئی گھر کوئی۔۔۔
اب ستمگر کے طعنوں پہ گزر ہوگا تیرا
شمر بے دیں کے طمانچوں پہ گزر ہو گا تیرا
اوڑھ کے قید کے اندھیاروں کو سونا ہوگا
آج کے بعد تجھے۔۔۔
اب کوئی گھر کوئی۔۔۔
تازیانوں کی اذیت ہی غذا ہوے گی
ایک دن سارے اسیروں سے جدا ہوے گی
اک الگ قید کی تنہائی میں رونا ہوگا
آج کے بعد تجھے۔۔۔
اب کوئی گھر کوئی۔۔۔
کوئی آہٹ بھی سنے گی تو لگے گا ایسے
اک یتیمہ کو بلایا ہو پدر نے جیسے
چین آرام سکوں سب کچھ ہی کھونا ہوگا
آج کے بعد تجھے۔۔۔
اب کوئی گھر کوئی۔۔۔
لوریاں موت سناے گی کبھی خوف تجھے
اک اک سانس سزا ہو گی میری فرقت سے
تجھکو اب چہرہ بھی اشکوں سے ہی دھونا ہو گا
آج کے بعد تجھے۔۔۔
اب کوئی گھر کوئی۔۔۔
غم کی بدلی میں مقدر کا ستارہ ہو گا
بابا بابا کی صداؤں کا سہارا ہو گا
صبر پھوپھیوں کی طرح تجھکو بھی کرنا ہو گا
آج کے بعد تجھے۔۔۔
اب کوئی گھر کوئی۔۔۔
شادماں تھی یہ وصیت ہی شہ والا کی
جس کو لکھتے ہوے مظہر کی بندھی ہے ہچکی
بس یہی کہہ کے چلے رونا ہی رونا ہو گا
آج کے بعد تجھے۔۔۔
اب کوئی گھر کوئی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.