Ab aaj se bin
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ameer Hasan Aamir
ہے دنیا میں بیٹی بہت ایسے بچے
صدا باپ نہیں جیتے ہیں کسی کے
اب آج سے بن باپ کی کہہ لونگی بیٹی
شہ بالی سکینہ سے یہ فرماتے تھے رو کر
اب آج سے بن باپ کی کہہ لونگی بیٹی
آ لگ جا کلیجے سے سکون دل سرور
اب آج سے بن باپ کی کہہ لونگی بیٹی
کچھ لمحوں میں گھر جاؤں گا میں فوج جفا میں
سب خوں کے پیاسے ہیں میرے کربوبلا میں
پھیرے گا لعیں سوکھے گلے پر میرے خنجر
اب آج سے بن باپ کی۔۔۔
اللّٰہ کے اس دہر میں دستور ہے ایسے
زندہ نہیں رہتے ہیں صدا باپ کسی کے
جو دہر میں آیا ہے اسے جانا ہے دلبر
اب آج سے بن باپ کی۔۔۔
مانند یتیموں کی تجھے آہ میں بنا دوں
آ تجھکو میں پوشاک یتیمی بھی پہناؤں
مارے نہ کہیں شمر طمانچے تیرے رخ پر
اب آج سے بن باپ کی۔۔۔
خیمے میں چلی جاؤ میری جان سکینہ
سب ہو گےء اب دین پہ قربان سکینہ
امداد کو آیینگے نہ عباس دلاور
اب آج سے بن باپ کی۔۔۔
آ تجھکو کلیجے سے میں اک بار لگا لوں
اک بار تجھے اور میں سینے پہ سلاؤں
اب آج سے سوے گا میرے سینے پہ اصغر
اب آج سے بن باپ کی۔۔۔
وعدہ کرو مجھ سے اے میری راحت جانی
رو رو کے نہ زینب سے میری مانگوں گی پانی
جب روے گی تو روے گا نیزے پہ میرا سر
اب آج سے بن باپ کی۔۔۔
اب ضد نہ کرو چھوڑو میری بیٹی عبا کو
کچھ لمحوں میں چھینیں گے عدو تیری ردا کو
ہو جاؤ گی اب آج سے بے مقنہ و چادر
اب آج سے بن باپ کی۔۔۔
اب حافظ و ناصر تیرا اللہ سکینہ
ہوگا نہ میسر تجھے اب میرا یہ سینہ
یہ خاک ہی اب آج سے ہوگا تیرا بستر
اب آج سے بن باپ کی۔۔۔
عامر یہ صدا سن کے تڑپتی تھی سکینہ
عالم یہی فرماتے تھے جب شاہ مدینہ
اب بعد میرے تم کو ستایینگے ستمگر
اب آج سے بن باپ کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.