Aap ke baad mujhe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Safdar Abbas
آپ کے بعد مجھے شمر نے بابا مارا
چور زخموں سے ہوئی تیری سکینہ بابا
کیا یتیموں کو دلاسہ نہیں دیتا کوئی
کیا اسیروں کا کوئی گھر نہیں ہوتا بابا
آپ کے بعد مجھے۔۔۔
مجھ کو اس بات پہ ظالم نے طمانچے مارے
میں نے بس آپ کا سر شمر سے مانگا بابا
آپ کے بعد مجھے۔۔۔
اتنی بے رحمی سے در میرے لعیں نے چھینے
جیسے دادی سے فدک لوگوں نے چھینا بابا
آپ کے بعد مجھے۔۔۔
منہ کی بل دوڑتے ناقے سے گری تھی جب میں
شمر نے بالوں سے تب مجھکو اٹھایا بابا
آپ کے بعد مجھے۔۔۔
ہاتھ پہلو سے نہیں جیسے اٹھا دادی کا
ھاتھ رخسار سے میرا نہیں اٹھتا بابا
آپ کے بعد مجھے۔۔۔
ایسےاجڑے نی کوئی میری دعا ہے رب سے
جیسے پردیس میں اجڑی ہے سکینہ بابا
آپ کے بعد مجھے۔۔۔
سو گئی شام کے زنداں میں سکینہ محسن
قید خانے میں صدا رہ گئی بابا بابا
آپ کے بعد مجھے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.