Aakhri raat hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mir Hasan Mir
شمع زندان میں منگا دے کوئی
آخری رات ہے سکینہ کی
جا رہی ہے حسین کی بیٹی
آخری رات ہے سکینہ کی
یہ جو گردن پہ ہیں رسن کا نشاں
ساتھ تربت میں اسکی جائے گا
کوئی ام رباب سے کہہ دے
اب یہ چہرہ نظر نہ آئے گا
آج جی بھر کے دیکھ لو بی بی
آخری رات ہے۔۔۔
پاس بابا کے جانے والی ہے
اب طمانچے نہ کوئی مارے گا
قبر میں تو غموں کی ماری کے
کوئی گوہر نہیں اتارے گا
جاکے تربت میں چین پائے گی
آخری رات ہے۔۔۔
ہے جنابِ امیر کی پوتی
انتہا اس پہ ہے غریبی کی
عالم نزع ہو گیا طاری
سانس رکنے لگی ہے بچی کی
ریسماں اب تو کھول دو اسکی
آخری رات ہے۔۔۔
رونے والی کی چلتی سانسوں کو
آج اس طرح روکا جاتا ہے
بند ہو جائے شور گریہ کا
سر شبیر لایا جاتا ہے
ہے ملاقات باپ بیٹی کی
آخری رات ہے۔۔۔
شور یہ بیڑیوں کا کہتا ہے
کوئی اٹھتا ہے کوئی گرتا ہے
ہے خبر یہ غریب بھائی کو
دم بہن کا نکلنے والا ہے
ابھی لے گی یہ آخری ہچکی
آخری رات ہے۔۔۔
روکے سجاد خود سے کہتے تھے
کیسے میت اٹھاؤں گا اس کی
قید زنجیر میں ہے ہاتھ میرے
قبر کیسے بناؤں گا اس کی
بے کفن جائے گی بہن میری
آخری رات ہے۔۔۔
کیسا منظر تھا قید میں اکبر
چار جانب تھا شور گریہ کا
لاکے سجاد نے سکینہ کی
گود میں سر جو رکھا بابا کا
سر شبیر سے صدا آئی
آخری رات ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.